مری (اسپورٹس ڈیسک)مری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد سے شروع ہونے والی رہنمائی چمپینز ٹرافی ٹیکسلا ، ہری پور، خان پور اور ایبٹ آباد گلیات کے بعد جی پی اوچوک مری پہنچی۔ مری پہنچنے پر سیاحوں نے استقبال کیا۔ ملکہ کوہسار مری کی تاریخی عمارت جی پی او کے سامنے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی۔سیاحوں اور مقامی لوگوں نے چمپینز ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔