واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اومیلی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کی سربراہی سے مستعفی ہوکر ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی قیادت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ اومیلی نے اپنے استعفے کے فیصلے سے صدر جوبائیڈن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اومیلی نے 2016 ء میں صدارتی انتخاب کے لیے مختصر مہم چلائی تھی جبکہ ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ سے شکست کے بعد بھی ڈی این سی کی چیئرمین شپ کے لیے انتخابی دوڑ میں بھی شامل رہے تھے۔