امریکا: بھارتی خاندانی کی ہلاکت پر 2 افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ

33

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں بھارتی خاندانی کی ہلاکت پر 2 افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کردیاگیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق تقریباً 3برس قبل بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا اور ان کے 2چھوٹے بچے شدید سردی میں کینیڈا کی سرحد عبور کرکے امریکا داخل ہونے کی کوشش میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے تھے۔ انہیں سرحد عبور کرانے میں ملوث 2افراد کو انسانی اسمگلنگ کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر لوگوں کو امریکی ریاست واشنگٹن یا منی سوٹا پہنچاتے تھے۔