ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد میں شامل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھوک اور غربت کے خلاف عالمی اتحاد کے اقدام پر برازیل کی کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسے عالمی غذائی تحفظ کی کمی کے حل کے لیے ایک اہم قدم شمار کرتا ہے۔سعودی عرب ہر اس اتحاد کا حصہ ہو گا جو اس کے ترقیاتی اہداف اور عالمی کردار کے مطابق ہے۔