چینی تاجر افغان طالبان کے اخلاق سے متاثر ہوکر مسلمان ‘نام عبداللہ محمد رکھا گیا

25

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر چینی تاجر نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ ایمان افروز واقعہ بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں پیش آیا۔ وانگ فیکی نامی چینی تاجر افغانستان میں کارخانے لگانے میں حکومت کی معاونت کرتا تھا ۔ اْسے طالبان کے اخلاق اور برتاؤ کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں جاننے کی جستجو ہوئی۔ چینی تاجر جیسے جیسے اسلام کے بارے میں پڑھتا رہا اس پر اللہ کے پسندیدہ دین کی حقانیت روشن ہوتی گئی ۔ وانگ فیکی نے بلخ کے صوبائی دفتر میں طالبان کے صوبائی رہنما کی موجودگی میں کلمہ پڑھا، جہاں ان کا نام تبدیل کرکے عبداللہ محمد رکھا گیا۔اس موقع پر طالبان حکام اور شہریوں نے چینی تاجر کو مبارک باد دی۔