حکومت اور مظاہرین کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے‘شازی مری

43

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔