اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں سیکورٹی اہل کاروں اور عام شہریوں سمیت 757 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مرکوز ہیں۔ سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں گزشتہ ادوار کے مقابلے میں تشدد میں90 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
2021 میں افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً 97 فیصد ہلاکتیں کے پی اور بلوچستان میں ہوئی ہیں، 92 فیصد واقعات انہیں دونوں صوبوں میں ہوئے۔