میڈیکل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری

134

کراچی: انسداد ہراسمنٹ کے سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اس حوالے سے ملک بھر کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں فوری طور پر طلبہ وطالبات کے تحفظ سے متعلق اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کردی ہیں۔
مقامی میڈیا نے بھی اس سلسلے کے تناطر میں تمام الیکٹرنک چینلز اور پرنٹ میڈیا میں ایک خبر جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے میڈیا کو پابند کیا ہے کہ کمیٹیاں شکایات کا10 دن کے اندر اندر جائزہ لےکر رپورٹس جمع کرائیں گی۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام طلبہ اور طالبات، فیکلٹی اور عملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مندرجہ بالا معاملے پر بننے والی مذکورہ کمیٹیاں طلبہ کے اندر ہراسانی روکنے اور آگاہی کے لیے کردار ادا کریں گی۔