ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

84
more expensive

اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

ڈسکوز کی درخواست کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین سے اس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 ارب 72 کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کپیسٹی چارجز کی مد میں8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشنز اینڈ میٹی ننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جب کہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔