حماس کے سیاسی دفتر کی ترکی میں منتقلی پر امریکا کو تکلیف

116

واشنگٹن: حماس کے سیاسی دفتر کی ترکی میں منتقلی پر اسرائیل کا سب سے بڑا حامی امریکا کو تکلیف ہونے لگی، امریکا نے ترکی کو حماس کی میزبانی کرنے پر دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے حماس کے دفتر کی ترکی میں منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کہا ہےکہ ہم نہیں چاہتے کہ دشمن سکون سے کہیں آرام کرے، ابھی کوئی بھی چیز واضح نہیں ہوئی ہے کہ حماس کا دفتر ترکی میں منتقل ہورہا ہے یا نہیں، فی الحال ہم معلومات ملنے پر چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  واشنگٹن ترکی کی حکومت پر واضح کر دے گا کہ حماس کے ساتھ مزید معمول کے مطابق کوئی معاملات نہیں ہو سکتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  ہماری اطلاعات کے مطابق حماس کی کچھ قیادت جو دوحہ میں تھی، اب ترکی منتقل ہو گئی ہے، اس حوالے سے ہم ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی میں حماس کے رہنما وقتاً فوقتاً ترکی کا دورہ کرتے رہتے ہیں، امریکا  بھی ترکی پر حملے کے لیے بہانا تلاش کررہاہے،  حماس کے رہنماؤں کا ترکی کا دورہ کوئی نیا نہیں ہے۔