شہباز شریف کوبخار اور سینے کے انفیکشن کی شکایت

38

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر ہوگیا۔وزیراعظم نے گزشتہ 2 روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی جبکہ پیرکوکوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا۔ڈاکٹر نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر2روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔