اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )آئی ٹی ایف ، پی پی ایل، سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ 2024 کا پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں آاغاز ہوگیا ۔ جس میں میزبان پاکستان سمیت مختلف ممالک کے 72 بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی شریک ہیں، بیرون ممالک یو ایس اے، سری لنکا، کوریا، تھائی لینڈ، جرمنی، قازقستان کے 28 بوائز اور19گرلز کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک ہیں،چییرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن طارق محمود مرتضی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نامور ٹینس پلییر اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی موجود تھے، اس چیمپیین شپ کا فا ئنل 23 نومبر کو کھیلا جائیگا۔