پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر سخت تشویش کا اظہار

49

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے پاکستان اسپورٹس بورڈکی جانب سے پی او اے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورمن گھڑت الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے واضح کیا ہے کہ قومی اولمپک کمیٹی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے سمیت کسی بھی حد تک جائے گی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے الزام عاد کیا تھا کہ پی او اے انتخابی عمل اور قانونی ترامیم سے متعلق بے ضابطگی پر انہیں پی او اے کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔تاہم جب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پی ایس بی کے الزامات کی حقیقت جاننے کیلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھا تو الحاق شدہ قومی اسپورٹس فیڈریشنز، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز، ڈیپارٹمنٹس، سروسز اسپورٹس، ایتھلیٹس کمیشن، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر سے بھی درخواست کی گئی کہ ہمیں وہ خط یا دستاویز فراہم کریں جس کا حوالہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے خط میں دیا لیکن حیران کن طور پر ان میں سے کسی نے بھی پی ایس بی کے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت سمیت کوی خط و کتابت فراہم نہیں کی ۔خط میں کہا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے ان کی حقیقت جاننے کیلے پی او اے سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔