پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے 24نومبر کی فائنل کال پراہم اجلاس

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر کا عمران خان کی جانب سے 24 نومبرکی فائنل کال پر پارٹی کااہم اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے، اجلاس جنرل سیکرٹری ارسلان خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام کابینہ ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی اراکین اسمبلی، پارلیمانی لیڈر اور فارم 45 کے ایم پی ایز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں 24 نومبر کی فائنل کال پر تمام کابینہ ممبران کی رائے لی گئی۔ فائنل کال پر تمام ڈسٹرکٹ ٹائونز کو پابند کیا گیا کہ سب نے بتائے ہوئے پلان پر عمل کرنا ہے۔ ارکان کو بتایا گیا کہ ہمارا پلان A‘ پلان B‘ پلان C بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ قیادت کی ممکنہ گرفتاری پر غیر سیاسی لوگوں کو قافلہ کی قیادت کی ذمے داریاں دی گئیں۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی تک واپسی نہ آنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام فارم 45 کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اہم ترین ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔ راجا اظہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت ہم سب کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔