اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم پیرکو بھی عاید نہ ہوسکی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پر اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی، ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی۔بعدازاںعدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔