لاہور (نمائندہ جسارت) سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عاید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت
21ملزمان پر فرد جرم عاید کردی گئی۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔پراسکیوشن کی جانب سے مقدمات کے چالان کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی گئیں ۔