پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا

12

اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کیے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قرض پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کے لیے خرچ ہوگا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط ہوگی، ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔