عمران خان کیخلاف 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس

28

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے پیر کے روز سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ پیش کی۔