پی ٹی اے کا وی پی این صارفین کو رجسٹریشن کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت

189

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این ) ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو رجسٹریشن کروانےکیلیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں جس سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم وی پی این کو بند کرنے کا ایک تجربہ پہلے کرچکے ہیں، ایک تجربہ اور کریں گے،  جس کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این استعمال کرنے کو حرام قرار دیا تھا، جس پر سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر مذہبی اسلامی اسکالرز نے بھی وی پی این پر پابندی کی مخالفت کی تھی اور اس کے استعمال کو جائز قرار دیا تھا۔