بنوں: دہشت گردوں نے احمد زئی سب ڈویژن سے 7 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر لیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں نے بنو کی روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا ہے، پولیس نے فوج کی مدد لیتے ہوئے علاقے میں ناکا بندی کرکے اغوا کاروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچ جائیں گے، دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دیا جائے گی۔