بھارت کا جنگی جنون جاری، ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

98
روس کا یوکرین میں ہائپرسانک میزائل استعمال کرنے کا انکشاف

نئی دہلی :بھارت کا جنگی جنون جاری ہے، ہائپرسونک میزائل کا کامیاب  تجربہ کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بہت کم ممالک کے پاس موجود ہے، بھارت ان ممالک میں سے ایک ہے جس کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کے تجربے کے کامیاب ہونے کے بعد کہاہے کہ میزائل کو بھارت کی مشرقی ریاست اُڑیسہ میں واقع اُس جزیرے سے داغا گیا جسے سابق بھارتی صدر اور بھارت کے میزائل پروگرام کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے جموکشمیر پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے، اس کامیاب تجربے کےبعد بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس کامیاب میزائل کے لانچ کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوگا، اگر عالمی اداروں نے بروقت بھارتی مظالم کا نوٹس نہیں لیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔