جی ایچ کیو حملہ:عمران خان کو اڈیالہ جیل میں انسپکشن نوٹ موصول

158
Bogus-ul-Qadir trust case

راولپنڈی:عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں انسپکشن نوٹ موصول ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا انسپکشن نوٹ فراہم کیا گیا۔ عمران خان نے دستخط کرکے نیا انسپکشن نوٹ وصول کیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو انسپکشن نوٹ فراہم کیے جانے کے موقع پر وکلائے صفائی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز پہلے سے جمع کروائی گئی دستاویزات کا حصہ نہیں تھی، یہ ٹمپرڈ دستاویز ہے کیوں کہ ملزمان کی لسٹ میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں تھا۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم 25 نومبر کو عائد کی جائے گی ۔