اسلام آباد:جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سے متعلق کیس میں نامزد تمام ملزمان کے ملک سے باہر سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ڈی جی امیگریشن کو باقاعدہ خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط ہے ۔ ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم 25 نومبر کو عائد کی جائے گی ۔ اس کیس میں 120 ملزمان مقدمے کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔