تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ پر ایک اور حملہ ہوا، بدقسمتی سے اس بار بھی نیتن یاہو اور اس کا خاندان گھر پر موجود نہیں تھا، اس حملے میں بھی بم گھر کے باغ میں گرے تھے ، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاہو کے گھر پر بم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ تمام سرخ لکیروں” کو عبور کر گیا ہے، یہ مناسب نہیں ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کسی دوسرے ملک کی قتل کی دھمکیوں کا شکاررہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر میں فلیش بم حملے کے بعد 3 اسرائیلی شہریوں کوگرفتار کیا ہے، جن پر الزام لگایا گیا ہے کہ اُن کی مدد سے نیتن یاہو کے گھر پر حملہ ہواہے، تینوں اسرائیلی افسرہیں ، جو گزشتہ کئی ماہ سے حکومت کے خلاف مظاہروں میں سرگرم رہے ہیں، تینوں کو نامعلوم مقام پر متنقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر پر حزب اللہ کی جانب سے پہلے بھی ایک ڈرون حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک دیوار ہی معمولی خراب ہوئی تھی، اس وقت بھی نیتن یاہو اور اس کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی، قتل کی دھمکی ملنے کے بعد سے ویسے بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی رہائش اور دیگر حکومتی کاموں کے لیے زیر زمین تےخانوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔