حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے ہالا ناکہ شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پل کا کام گزشتہ 12سال سے آدھے میں چھوڑ دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی اس پل کا کام مکمل نا ہونا لحمہ فکریہ ہے بے نظیر بھٹو شہید کے نام کے ساتھ منسوب اس پل کا کام لاوارثی کی تصویر بن کر رھ گیا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مزید حیدرآباد کے اندر پل تو تعمیر نہیں ہوئے لیکن بے نظیر بھٹو پل کے کام تو کم از کم مکمل کرایا جائے۔جس سے ہالاہ ناکہ پل پر ٹریفک روانگی میں آسانی پیدا ہوتی۔ٹرک اور ہیوی گاڑیوں سے دن کی اوقات میں ٹرئفک پولیس کے اہلکار سرعام بھتہ وصول کرتے ہیں مذکورہ پل سے لیکر ٹنڈو جام جانے والی پل تک شاہراہ تباہ کردی ہے اس ہیوی ٹریفک کی امد رفت نے اور اب اس سڑک کے ایک اطراف میں سبزی منڈی آنے والے ٹرکوںکی لمبی قطار دیکھی جاسکتی جس سے ٹرئفک کی آمد رفت سخت متاثر ہورہی ہے۔ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید بینظیر بھٹو فلائی آوور کا کافی عرصی سے آدھے میں بند کام اور اس شاہراہ کی تعمیراتی کام جلد شروع کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔