ایک شخصیت ایک تعارف سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیت انجینئر راشد محمود بٹ سے خصوصی انٹرویو

311
انجینئر راشد محمود بٹ جسارت کے اعجاز احمد طاہر اعوان سے گفتگو کر رہے ہیں

آج ہم آپکی ملاقات سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عرصہ تک بسلسلہ روزگار رہنے کے بعد ۔اپنے وطن عزیز واپس لوٹنے والے اور پھر اپنے آبائی قصبہ وڈالہ سندھواں میں ستقل سکونت اختیار کرنے والے پاکستانی کمیونٹی کی معروف ادبی، سماجی، فلاحی، سیاسی، کاروباری اور حدیبیہ گروپ آف کمپنزکے چیف ایگزیکٹیو انجینئر راشد محمود بٹ سے کرواتے ہیں۔ جو وڈالہ سندھواںمیں کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ابتداء میں انکی تعلیم کے بارے آگاہ کریں کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورمنٹ مڈل اسکول وڈالہ سندھواں سے حاصل کی۔ میٹرک گورمنٹ ہائی اسکول تلونڈی موسم خان”” سے امتیازی نمبروں سے حاصل کی۔ میٹرک کے بعد پولی ٹیکنیکل کالج سیالکوٹ سے ڈپلومہ حاصل کی۔ 16 جنوری 1982 میں سعودی عرب کا چانس مل گیا اور ایک بڑی کمپنی الفنار کے ساتھ بطور پاور پلانٹ پراجیکٹ مکینیکل انجینئر اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالا۔ راشد محمود بٹ کے لئے باعث افتخار بات یہ ہے کہ انہیںحرم مکہ کی ایمرجنسی اور آب زم زم کے چکر پلانٹ لگانے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ 1983 میں جب پہلی باربیت اللہ شریف کے فرش کے مستقبل کو تبدیل کیا جا رہا تھا، بن لادن کمپنی نے انہیں بیت اللہ شریف کے اندر پرانے کجھور کے تنوں ستونوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کہا گیا۔ یہ انجینئر راشد محمود بٹ کے لئے ایک بڑی سعادت بھی تھی۔ اور اپنی ٹیم۔کے ساتھ مل کر بغیر کسی رکاوٹ کے اندر اور باہر آ جا سکتے تھے۔ اسی دوران میں انہیں بطور پراجیکٹ مینجر مکہ مکرمہ کینشب سے بڑی سرنگ اجیاد کدی کے اندر الیکٹرک اور فائیر فائیٹنگ اور ایگزاسٹ فیں لگوانے کا پراجیکٹ بھی مکمل کیا۔راشد محمود بٹ سعودی عرب میں اپنی ملازمت کے دوران بھی پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنی سماجی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے نائب صدر، علامہ اقبال کے حوالے سے ہر سال پروگرام کرواتے رہے۔ بزم اقبال کے پیٹرن انچیف، حکومت پاکستان کی طرف سے المذاہب کمیٹی کے سینئر نائب صدر ، سعودی عرب کی ادبی سماجی اور صحافتی تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب ریاض کے کے نائب صدرانجینئر راشد محمود بٹ معروف شاعر ادیب اور محقق ساحل ناصری کے ساتھ مل کر وڈالہ سندھواں سے ایک ادبی مجلہ ماہنامہ افکارنو سال 2001 میں شائع کرنے کا اہتمام کیا۔ جس کی خصوصی معاونت راشد محمود بٹ نے کی، راشد محمود بٹ جذبہ انسانیت سے سرشار یوتھ کے ساتھ انسانیت کی بھلائی کے لئے تمام امور پر شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں۔ نماز پنجگانہ باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ اور بڑی عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنے اللہ کے حضور دعاگو اور جڑے رہتے ہیں۔ راشد محمود بٹ 1987 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ انکی ڈائنامکس کزن سے ہوئی، جو انکی ترقیجو انکی ترقی اور کامیاب زندگی میں ہمیشہ مدد گار ثابت ہوئیں۔ اور اپنے بچوں کی اعلی تعلیم و تربیت میں مثالی خاتون خانہ ثابت ہوئیں۔ اور اپنے گھر کو ایک جنت نما کی طرح یکجا اور متحد رکھا۔ ان کی تربیت کی وجہ سے بڑے بیٹے متین محمود بٹ نےایم بی اے امتیازی نمبروں سے پاس کیا کیا۔ بیٹی اقراء راشد محمود بٹ نے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی اے ایم بی بی ایس ۔ چھوٹے بیٹے حافظ معین راشد محمود بٹ نے ایئر یونیورسٹی اسلام آباد سے مادے الکیٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر مکمل کیا۔ اور اس سے چھوٹے بیٹے موئید راشد محمود بٹ نے ماسٹر ماس کیمنیکیشن کیا۔ انجینئر راشد محمود بٹ ادارہ PNPنیوز چینل ایچ ڈی کی پوری صحافتی ٹیم کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ادارہ کی کامیابی و کامرانی کے لئے دلی دعا بھی کی، ادارہPNP کی صحافتی سرگرمیاں پوری دنیا کے اندر بسنے والوں کے لئے مثالی اور باعث افتخار بھی ہیں۔