جدہ: زبیر اقبال کیانی کے اعزاز میں عشائیہ

188

مسلم لیگ ن کے سینیر راہنما اور آزاد کشمیر سے ٹکٹ ہولڈر زبیر اقبال کیانی اپنے کاروبار کے لئے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے تو جدہ کے معروف بزنس مین قومی یکجحتی فورم کے کنوینیر ُممبرکشمیر کمیٹی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابقہ ایڈوائیزر سردار محمد اقبال یوسف نے انہیں جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہُ دیا جس میں پاک کیمونٹی کی شخصیات – کشمیر کیمونٹی کے اراکین – اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض عمران جرال نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی زبیر اقبال کیانی نے تقریب سے خطاب میں سردار اقبال اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلہ کشمیر خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے کشمیریوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔ اور کہا کہ پاکستان نے ہمشہ کشمیری بھائیوں کی ہر لحاظ سے مدد کی ہے انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں نے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ ان کے ساتھ ملک ایاز اصغر اور ملک محی الدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ افضل انصاری – راجہ گلفراز۔ محمد اعجاز۔ راجہ لیاقت۔ راجہ مظہر۔ راجہ چمروز۔ چوہدری ریاض گھمن۔ نے بھی تقریب سے خطاب میں مہمانوں کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد دی۔ آخر پر سردار محمد اقبال نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ زبیر اقبال کیانی کی مسلم لیگ ن کے لئے اندرون اور بیرون ملک بے حد خدمات ہیں۔ سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئی اور یوں یہ پر وقار تقریب احتتام پزیر ہوئی۔