حکومت پاکستان کا نئی حج پالسی2025 کا اعلان

292

حکومت پاکستان نے حج برائے سال 2025 کی نئی حج پالسی کا اعلان کر دیا ہے، نئی حج پالیسی کا اعلان وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز کیا۔ اور اس سال پہلی بار حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لئے اخراجات کی ادائیگی آسان اقساط میں کرنے کی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ حج پالیسی 2025 کے مطابق اس سال پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کرام پر مشتمل ہو گا۔ جن میں سے 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ حیثیت سے حج ادا کر سکیں گئے۔ اس کے علاوہ سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لئے 89 ہزار 65 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ نئی حج اسکیم کے تحت ایک حاجی کے اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھا گیا ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت امیدوار 2 لاکھ روپے حج درخواست کے ساتھ، جبکہ باقی پیسے یکم فروری سے 10 فروری کے درمیان جمع کروانا ہوں گئے۔ سرکاری حج اسکیم کے اندر اسپانسر شپ کے لئے 30 ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں۔ حج برائے 2025 کے دوران حاصل کیا جانے والا زر مبادلہ اس سال حجاج کرام کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سعودی عرب میں ہی خرچ کیا جائے گا۔ نجی حج گروپ میں 2000 ہزار حجاج کرام کے قافلے پر مشتمل ہو گا۔ اگر حج کے دوران کسی حاجی کی وفات ہو جاتی ہے تو اس کے ورثاء کو 20 لاکھ روپے، جبکہ اس سے بیشتر یہ 10 لاکھ روپے دیئے جاتے تھے۔ اور دوران حج زخمی ہونے والے حاجی کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گئے۔ حج اخراجات میں جمع کرائے گئے پیسوں میں 50 ہزار روپے الگ سے قربانی کے طور پر دیئے جائیں گئے۔