بزنس فورم جدہ:علامہ اقبال کا 147واں یوم پیدائش جوش خروش سےمنایا گیا

150

جدہ میں مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی جدہ میں جوش خروش سے منایا گیا جدہ مقامی ہوٹل میں بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری محمد افضل جٹ پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ شخصیت انجم اقبال وڑائچ صحافی برادری نے ملکر کیک کاٹا چیرمین بزنس فورم چوہدری محمد افضل جٹ نے کہا علامہ اقبال کی شہرہ آفاق شاعری، فرمودات، افکار ونظریات سے ہمیں دین اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان کہنا تھا کہ برصغیر میں قیام پاکستان کا تصور اور خواب پیش کرکے علامہ اقبال نے مسلمانوں کو آزادی کی اہمیت قدر و قیمت اور آزاد قوموں کی طرح زندگی بسر کرنے کا انداز روشناس کرایا۔ پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیت انجم اقبال وڑائچ نےکہا کہ علامہ اقبال نے غلامی سے نجات، ترقی اور خوشحالی کےلئے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی کے جذبے کو بیدار کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ فوری ہرطرح کی غلامی کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے فکر، فلسفے اور پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے۔ صحافی برادری کے اوورسیز میڈیا فورم کے صدر راجہ شعیب الطاف شباب بھٹہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے خالدنواز چیمہ محمد عدیل نے کہا کہ علامہ اقبال کی سوچ اور افکار و نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال وطن عزیز پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہاں تھے۔ ان کی شاعری میں اسلامی تعلیمات کی نمایاں جھلک اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ریاست ہمیں مادر وطن پاکستان کو ترقی خوشحالی کامیابی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے تو ہمیں مفکر پاکستان عظیم دانشور، شاعرمشرق، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ و فکر کو اپنانا ہوگا علامہ اقبال کی عظیم شخصیت اور ان کی فکر سے نوجوانوں کو آشنا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان کو ایک عظیم ریاست بنانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے بزرگوں، اسلاف کی عزت و ترقیر اور احترام کرنے کا درس دیکر قوم کی کامیابی کی راہ متعین کی علامہ اقبال نے منزل اور راستوں کو تعین کرکے قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔