ٹرمپ اپنے کیے گئے وعدوں سے مکرنے لگے، امریکن مسلم ناراض ہوگئے

119

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حمایت یافتہ وزرا اور سفیروں کی تعیناتی شروع کر دی ہے ،ٹرمپ نے اسرائیل نواز ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ   نامزد کرنے کے بعد اسرائیل اور اقوام متحدہ کے لیے بھی اسرائیل نواز سفیروں کو نامزد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹرمپ کے اس اقدام سے  امریکی مسلمان  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ناراض ہیں، مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا لیکن ٹرمپ اس کے برعکس اقدامات کررہاہے، جس پر افسوس ہے۔

ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیر خارجہ کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔ مارکو روبیو اسرائیل کے سخت حامی ہیں۔ اس سال کے شروع میں روبیو نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ  مسلمانوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت میں ووٹ دیا تھا، ٹرمپ نے وعدے کیے تھے کہ اسرائیلی جارحیت کو بند کرایا جائےگا لیکن اب اسرائیل کے حمایت یافتہ لوگوں کو اہم عہدوں پر فائز کیا جارہا ہے ۔