اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، صوبائی وزیر پنجاب

103
self-proclaimed revolutionary vow

لاہور:سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، پنجاب میں “ڈی ٹاکس پنجاب مہم” سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی۔

میڈیا  سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی وزیر  نے کہا کہ  مشکل حالات میں مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے کر رہے ہیں، عوام غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں سموگ انڈیکس میں کمی آئی ہے، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

خیال رہے کہ  ماحولیاتی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں اول نمبر پر لاہور کانام سرفہرست ہے، جہاں سب سے زیادہ  اسموگ ہے، جس کے لیے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔