نواب شاہ (نمائندہ جسارت) حق دو نواب شاہ کے سربراہ کاشف رضا نے کہا ہے کہ پارک کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کا سپریم کورٹ کے احکامات پر پارکوں کو اصل حالت میں بحال نہ کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی توہین ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ نواب شاہ کی حدود میں واقع پْل کے ساتھ فارسی باغ کے سامنے لاکھوں روپوں سے بنے بچوں، خواتین، بزرگوں کے لیے بنایا گیا پارک ویران ہو گیا ہے، گھاس کی جگہ مٹی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی، بچوں کے لیے لائے گئے جھولے چوری اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتے ہیں، پارک کی چار دیواری کی لوہے سے بنی ہوئی سلاخیں چوروں نے کاٹ کاٹ کر آدھی لے گئے ہیں۔ اولڈ نواب شاہ کے شہریوں نے ناظم ٹاؤن سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پارک تو بنا دیا ہے لیکن دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا اور بہترین پارک ویران و سنسان ہو گیا ہے ، اگر پارک کامیاب نہیں تو مِنی سرکاری اسپتال کھولا جائے جس کی اولڈ نواب شاہ کو سخت ضرورت ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں اولڈ نواب شاہ اور آس پاس کے دیہات بھی علاج و معالجے سے مستفید ہوسکیں اور شہر کا ٹریفک بھی کم ہو جائے گا۔