راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک):مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر احمد بشیر کو سری لنکا اے کے خلاف دوسرے4 روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کر لیا جو کل سے راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں شروع ہو گا، احمد بشیر کو محمد وسیم جونیئر کی جگہ شامل گیا ہے ، محمد وسیم جونیئر قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے میچ کے دوران انجری کے باعث سری لنکا اے کے خلاف پہلے میچ سے بھی باہر ہو گئے تھے اور اب وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کریں گے۔ وسیم جونیئر کی تازہ ترین انجری کا تعلق پہلے بین الاقوامی کرکٹ کے دوران ہونے والی انجری سے نہیں ہے، وسیم کل تازہ ترین انجری کے لیے اپنی بحالی کا کام دوبارہ شروع کریں گے۔