پاکستان کے حسن عثمانی نے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

22

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونیوالے اشک آباد اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انڈر 14 ایونٹ میں حسن عثمانی نے وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی تھی۔پہلے پری کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 کو ہرایا اس کے بعد کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر4 کو زیر کیا اور پھر فائنل میں حسن عثمانی نے ترکمانستان کے سیکنڈ سیڈ پلیئر کو ہرایا۔میزبان ملک کے پلیئر سلیمان ہودیبردیو کے خلاف فائنل میں حسن 1-6اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔حسن عثمانی کی ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی رہی،5میچز میں حسن عثمانی نے 10 سیٹ جیتے، صرف ایک سیٹ ڈراپ کیا۔