راولپنڈی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں‘عوام 24نومبر کو نکلیں مگر پرامن رہیں۔ شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں پڑا تھا اللہ نے سرخرو کیا۔میں اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں۔24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی کال پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے پرامن رہیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔پرامن احتجاج ہمارا آئینی قانونی حق ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد قائدین پر تنقید کے طور پر طنز کیا۔ انہوں نے بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کو مشترکہ نکات پر ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزاد قیادت بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم،وقاص اکرم سے کہتا ہوں وقت اجازت دیتا ہے کوٹ لکھپت جیل آئیں۔ لاہور جیل میں یاسمین راشد،محمود رشید،سرفراز چیمہ بھی طویل عرصے سے قید ہیں۔ ہمارا بھی نقطہ نظر سنیں۔ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، اچھا مشورہ دوں گا۔