بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان‘ کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

24

اسلام آباد(آن لائن)بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔1ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا اور اس مقصد کے لیے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کرے گی۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے رہی،اکتوبر میں فی یونٹ فیول کی لاگت کا تخمینہ 10روپے 27 پیسے تھا۔