باہمی احترام ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے ضروری ہے ،بلاول

12

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے برداشت کے عالمی دن کے موقع پر مختلف برادریوں کے درمیان باہمی احترام، افہام و تفہیم اور بھائے چارے کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے یہ ضروری ہے۔ انہوں نے برداشت کو پرامن بقائے باہمی کی بنیاد اور ایک جامع و ترقی پسند قوم کی تشکیل کے لیے لازمی شرط قرار دیا رواداری صرف برداشت کا نام نہیں بلکہ ہماری مشترکہ انسانیت کو تسلیم کرنے اور اس کا جشن منانے کا عمل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواداری سے ہی مختلف برادریوں میں بھائی چارہ قائم ہے۔