صرف 6 ڈالر میں خرید کر 32 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے والے مجسمے کی کہانی

290

ایڈنبرگ:اسکاٹ لینڈ میں ایک ایسا مجسمہ بھی  فروخت کے لیے تیار ہے، جس کی خریداری صرف 6 ڈالر میں ہوئی تھی اور اب وہ 32 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسکاٹش عدالت نے ایک مقدمے کی سماعت میں مجسمے کو فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ حیران کن طور پر یہ مجسمہ صرف 6 ڈالر میں خریدا گیا تھا جب کہ اب اس کا تخمینہ 32 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 88 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اس مجسمے کو اٹھارہویں صدی کے ابتدائی دور میں ایک فرانسیسی مجسمہ ساز ایڈمی بوچارڈن نے تخلیق کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس مجسمے کا نام بھی بوچارڈن بسٹ  رکھا گیا ہے۔ اس مجسمے میں سیاست دان جان گورڈن کو دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔

اسکاٹ لینڈ میں یہ مجسمہ ایک مقامی حکومت کی ملکیت میں ہے، جس نے عدالت سے اسے فروخت کرنے کی اجازت مانگی تھی، جو اسے مل گئی ہے۔  اس مقامی حکومت نے یہ مجسمہ 1930ء میں لیا تھا، جو ایک آتشزدگی کے واقعے میں محفوظ رہا تھا۔