اسلام آباد:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت248 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔