کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس چارروز بعد بحال کردی گئی

38

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس چار روز بعد بحال کر دی گئی،گزشتہ روز پشاور کے لیے ٹرین روانہ ہو گئی ۔ریلوے حکام کے مطابق 4 روز کے وقفے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہو گئی ،جعفر ایکسپریس 7 بوگیوں میں 250 سے زائد مسافر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی، ٹرین کی بحالیکے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔