لوئر دیر(آئی این پی ) الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا ہے الخدمت فاونڈیشن نے غزہ اور فلسطین کے جنگ زدہ عوام کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے اور تین ہزار ٹن ساز وسامان بھیجوا دیا ہے فلسطین کے میڈیکل اور نان میڈیکل طلباء کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں فلسطین سے پاکستان ائے ہوئے میڈیکل کے 160 طلباء وطالبات کے تعلیمی اخراجات الخدمت فاونڈیشن برداشت کررہی ہیں اور ان کے دیگر اخرجات برداشت کرنے کے علاوہ انہیںماہانہ فی کس5 3 ہزار روپے جیب خرچہ دیتے ہیں اور انہیں لیپ ٹاپس بھی دئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ ضوال بابا مین الخدمت اسپتال کے تیسری منزل کی تکمیل کے افتتا حی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مذکورہ اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے اسپتال کی کار کردگی پر اطمینا ن کااظہار کیا تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان ، الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری فضل محمود ، لوئر دیر صدر حفیظ اللہ خاکسار ، الخدمت اسپتال ضوال با با کے ڈائریکٹر مجید اللہ خان ، ڈاکٹر بخت سرور ، اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن نے بھی خطاب کیا مرکزی صدر سرجن ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی خلوص نیت اور ثواب کی نیت سے خدمت اپنا شعار بنائے کیونکہ مریض ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے لئے جنت کی چابیاں ہیں الخدمت فاونڈیشن رنگ ونسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے یتیم بچوں کی پرورش رہائش اور انہیں صحت وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں 22 آغوش سینٹر بنوائے ہیں ۔انہوں نے کہا اسرائیل نے فلسطین میں 44ہزار افراد کو شہید کر دیا جبکہ 10ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دب ہوئے ہیں ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ اسرائیل کے مصنوعات کا مکمل با ئیکاٹ کریںاسرائیلی مصنوعات کی خریداری اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود بھیجوانے کے مترادف ہیں ۔