لاہور (آئی این پی)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے اہم دینی مراکز و مساجد میں اجتماعی توبہ، استغفار اور بارانِ رحمت کیلیے ’’ نماز ِ استسقاء ‘‘کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے جامع مسجد دربار حضرت شاہ چراغ میں ’’ نماز ِ استسقاء ‘‘ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے محراب و منبر مستعد ہے۔ا سموگ کے عفریت سے جان چھڑانے اور باران رحمت کیلئے رب تعالی سے دعا کی گئی، رب کریم ہمارے بچوں،بزرگوں اور عورتوں کو سانس،گلے اور دیگر امراض سے شفایاب فرمائے،ا سموگ کی شدت روزمرہ امور کو شدید متاثر کر رہی ہے۔