ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مر ی اور لنجوانی برادری میں معمولی تکرار پر جھگڑا فائرنگ کے سبب45سالہ شخص گولی لگنے باعث موقعے پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ چمبٹرکے قر یب گوٹھ احمدلنجوانی میں مر ی اور لنجوانی برادری کے افراد میں معمولی تکرار کے سبب جھگڑا شروع ہو گیا اوردیکھتے ہی دیکھتے اسلحے کی نمائش شروع ہو گئی جس کے سبب فائر نگ کا تبادلہ بھی شروع ہو نے کے سبب 25سالہ نوجوان سورج لنجوانی گولی گنے کے سبب شد ید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہیار منتقل کیا گیا جہاں نوجوان زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے راستے میںہی دم توڑ گیا جس کے بعدلنجوانی برادری کے بڑی تعداد میں افراد سرزمین پر پہنچ گے اور مر ی برادری کے افراد بھی مورچہ بند ہوئے جس کے بعد م مقامی پو لیس بھی حالات کو کنٹرول کر نے کے لیے پہنچ گئی واقعے کے متعلق معلوم ہو ا ہے کہ کچھ روزقبل مری برادری کے نوجوان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی جس پر مذکورہ جھگڑا چل رہا تھا۔اس موقعے لنجوانی برادری کے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مری برادری کے افراد نے بے گناہ ہمارے نوجوان کو موٹر سائیکل چوری کا الزام لگا کر گو لی مارکر قتل کر دیا ہے جبکہ تاحال تک تھا نے پر مذکورہ واقعے کا کو ئی بھی کیس داخل نہیں ہو سکا ہے جبکہ پو لیس نے کچھ افراد کو حراست میں لینے کی اطلاع موصول ہو ئی ہیں ۔دوسری جانب تھا نہ بی سیکشن کی حدود میں مارٹ سے لوٹ مار کر نے کا مقدمہ ظہر عباس کھتری نے داخل کر وایا تھا جس میں سر کاری وکیل عبدالحفیظ غوری نے عدالت میں مضبوط دائل پیش کر تے ہو ئے کیس میں نامزدملزمان پر لوٹ مار کی واردات کے مضبوط شوائد پیش کیے جس کے سبب گزشتہ جج نے مذکورہ کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اورآج عدالت کے جج نے محفوظ کیس کا فیصلہ سناتے ہو ئے کیس میں نامزد ملزمان عر فان پھوڑ،کامران پڑ ھیار پر جرم ثابت ہو نے پر دو ملزمان کو دس دس سال کی سزا اوردو ،دو لاکھ رو پے کے جر مانے کی سزا سناتے ہو ئے ملزمان کو پو لیس کے حوالے کردیا۔