شہید بینظیر یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا شروع ہوگئے

54

نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) شہید بینظیر یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد میں بی بی اے، بی ایس اور ایم بی اے پروگرامز میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ برائے سال 2025ء کی کمپیوٹرسائنس کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے مین کیمپس میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ مرحلہ وار ہونے والے پری انٹری ٹیسٹ 15، 16 ، 18 نومبر صبح 9 بجے سے مین کیمپس میں جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن محمد طفیل میمن کا کہنا ہے کہ اس سال 2000 اہل امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ طلبا اور طالبات مختلف شعبہ جات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، میڈیا اسٹڈیز، کیمسٹری، جنٹیکس اورمالکیولر بائیولاجی، انگلش، سن، اکنامکس، بزنس ایڈمنسٹریشن، شمار?ات، فائن آرٹس اور مائیکرو بائیولوجی کے پروگرامز میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ 22 نومبر کو سانگھڑ کیمپس اور 29 نومبر کو نوشہرو فیروز کیمپس میں بھی پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین دن تک چلنے والی اس پری انٹری کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی ہال میں الیکٹرونک ڈیوائس یعنی موبائل، کلکولیِٹر وغیرہ لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ شفافت کو اپنا نصب العین بنائے تاکہ میرٹ کو یقینی بنایا جائے اوراہل طلبا اور طالبات کو اعلٰی تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مشکلات نہ پیش آئیں۔