عمران وبشریٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کے احکامات کالعدم

14

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کے2حکم کالعدم قرار دے دیے۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ بریت کی دونوں درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ٹرائل آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے، نیب نے موقف دیا کہ عدالتی نظیروں کے مطابق بریت کی درخواست اس اسٹیج پر قابل سماعت نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست خارج کا تفصیلی آرڈر جاری کیا تھا، 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں ملزمان کی درخواستیں خارج کرنے کے حوالے سے مختلف الزامات کا ذکر کیا گیا۔