میڈیا کرکٹ لیگ،پی پی سی مارخورنے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

31

پشاور (اسپورٹس ڈیسک)پشاورپریس کلب کے زیراہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں پی پی سی مارخور نے پی پی سی سپائیڈر کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل کے موقع پر ڈی ایچ اے کے سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ حنیف اللہ خان مہمان خصوصی تھے ،پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پریس کلب کے سیکرٹری عرفان موسی زئی خیبریونین کے سیکرٹری ارشاد علی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سپورٹس ڈائریکٹر علی ہوتی اور سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین عابد خان اور ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمران فیض بھی اس موقع پر موجود تھے۔