عمران خان کی مذاکرات کی خواہش مسترد، فوج کا دوٹوک جواب،  غیر ملکی میڈیا رپورٹ

105
Imran Khan lashed out at the PTI leaders

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران  خان کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کے نجی اخبار میں انکشاف کیا ہے کہ  پاک فوج نے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان گزشتہ کچھ ماہ سے فوج سے مذاکرات کرنے کے لیے متعدد بار کوششیں کرچکے ہیں،  جس میں انہوں نے اپنی رہائی   اوردیگر شرائط پیش کیں ہیں، فوج نے مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر بات چیت کرنے سے انکار کیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  عمران خان نے کئی بار واضح طور پر کہا ہے کہ فوجی عدالت میں سویلین پر مقدمہ چلانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ کوئی دوسری عدالت مجھے مجرم نہیں ٹھہرائے گی،فوج کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مقصد عوامی مفاد  میں ملکی مسائل حل کرنا ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی حکومت گرانے سے لے کر قید میں جاری ظلم وستم کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کرچکے ہیں۔