اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کے حوالے سے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ ٹرائل کورٹ بریت کی دونوں درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل آخری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے اور عدالتی نظیروں کی بنیاد پر بریت کی درخواست اس اسٹیج پر قابل سماعت نہیں۔
یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کرکرنے کا حکم جاری کیا تھا۔