پنجاب ، ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ،مزید 89کیسز رپورٹ

62

 

لاہور (آن لائن) پنجاب میں ڈینگی سے مزید 89کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 06جبکہ گوجرانوالہ سے 05ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔فیصل آباد سے 03جبکہ اٹک سے 02ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ایک ہفتہ میں 549جبکہ رواں سال اب تک 7182ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔