اسلام آباد(آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آصف زرداری پر قتل سازش الزام میں شیخ رشید کی بریت کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج یاسر محمود نے آصف زرداری پر قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔ وکلا کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔